وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے صوبائی حکومتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری شاہراہیں کھلوائیں، اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں ورنہ نتائج بھگتنا ہوں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ اس وقت خیبرپختونخوا اور پنجاب میں فتنہ فساد مارچ اور احتجاج ہورہا ہے، صوبائی حکومتیں مٹھی بھر شرپسندوں کی حفاظت نہ کریں انہیں بھگائیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ مٹھی بھر لوگ ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر رہے ہیں، اندیشہ ہے کہ عوامی ردعمل آئے گا پھر پولیس ان شرپسندوں کی حفاظت نہیں کر پائے گی۔
رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان انقلاب لانے کا کہہ رہے ہیں اور اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج نہیں کراسکتے۔
Comments are closed.