منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

فوج سے صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ فوج سے کوئی ایشو نہیں، صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ معلوم تھا مجھے ماریں گے، اس لیے پہلے ہی ویڈیو ریکارڈ کروادی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے گفتگو میں کہا کہ جب مضبوط ہونے لگے تو دوسرا منصوبہ بنایا گیا، دوسرا منصوبہ سلمان تاثیر کی طرح مجھے قتل کرنے کا بنایا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے جلسے میں بھی بتایا کہ ان کا پلان کیا ہے، معلوم تھا گوجرانوالہ یا گجرات میں حملہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے مجھے قتل کرنے کی کوشش ہوگی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ کے نیچے سب ہیں، جن لوگوں کے نام دیے اگر وہ ملزم نہیں تو تفتیش میں نکل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے بتایا کہ ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی لگا دی ہے، ملزم کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔

ذرائع کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ اگر ملک کا انتظام چلانا ہے تو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی ملنا چاہیے، میرا فوج سے کوئی ایشو نہیں صرف احتساب کے مسئلے پر مسئلہ ہوا۔

 ذرائع کے مطابق عمران خان نے کہا کہ کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہوگی؟ عمران خان نے جواب میں اسے یہ ملین ڈالر سوال قرار دیدیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.