منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

امریکی خاتون ریسلر کی فائٹ کے دوران ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

امریکی ریسلر نٹالیا کیتھرین کی فائٹ کے دوران خاتون ریسلر نے ناک کی ہڈی توڑ دی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ نٹالیا کیتھرین کو دوسری خاتون ریسلر نے میچ جیتنے کے بعد منہ پر زوردار لات ماری۔

رپورٹس کے مطابق حملے کے فوراً بعد نٹالیا کیتھرین کی ناک سے خون نکل آیا تھا اور ہڈی کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

نٹالیا کیتھرین نے 5 نومبر کو اپنی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔

خاتون ریسلر نے آج اپنی ایک اور تصویر شیئر کر کے مداحوں کو بتایا کہ میری ناک کو دوبارہ اپنی پرانی اور صحیح جگہ پر لگادیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.