بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

عمران خان کا زمان پارک کو سیاسی سرگرمیوں کامرکز بنانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے زمان پارک کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق عمران خان لاہور کے زمان پارک سے ہی پارٹی کے تمام معاملات کو دیکھیں گے۔

اسی مقام سے چیئرمین پی ٹی آئی روزانہ کی بنیادوں پر پارٹی کے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان حقیقی آزادی مارچ کی قیادت کرنے زمان پارک سے راولپنڈی پہنچیں گے اور یہاں سے ہی مارچ کی مانیٹرنگ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ کے آئندہ کے لائحہ عمل کی تیاری اور پارٹی چیئرمین کا ورچوئل خطاب بھی زمان پارک سے ہی کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.