جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

روی ایشون نے خود ہی بتادیا کہ وہ کپڑے کیوں سونگھ رہے تھے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بولر روی ایشون نے 2 دن تک مذاق کا نشانہ بننے کے بعد خود ہی بتادیا کہ وہ گراؤنڈ میں کپڑے کیوں سونگھ رہے تھے۔

اتوار کو زمبابوے کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس جیتنے کے بعد روہت شرما گراؤنڈ میں میچ اور ٹیم سے متعلق گفتگو کر رہے تھے کہ ان کے پیچھے کھڑے بولر روی ایشون کی دلچسپ حرکت کو کیمرے نے ریکارڈ کرلیا تھا۔

اس حوالے سے اب روی ایشون نے ٹوئٹ کر کے اپنے کپڑے سونگھنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی بولر نےاپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میں کپڑوں کے ناپ چیک نہیں کررہا تھا اور نا ہی یہ دیکھ رہا تھا کہ شرٹ کس کی ہے۔

روی ایشون نے ہنسنے والے ایموجیز کو استعمال کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنا پرفیوم چیک کررہا تھا۔

واضح رہے کہ اتوار کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 71 رنز سے شکست دی تھی، اس میچ میں روی ایشون نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.