منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

لیبارٹری میں تیار کیا گیا خون پہلی مرتبہ انسانی جسم میں منتقل

لیبارٹری میں تیار کیا گیا خون (ریڈ بلڈ سیل) پہلی بار تجرباتی طور پر انسانی جسم میں منتقل کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس نے اتوار کو اعلان کیا کہ 2 افراد کو لیبارٹری میں تیار کیا گیا خون منتقل کیا گیا جس کے اب تک کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے ہیں۔

یونیورسٹی آف برسٹل، این ایچ ایس اور یونیورسٹی آف کیمبرج نے مشترکہ طور پر اس تحقیق اور تجربے پر کام کیا۔

برسٹل یونیورسٹی کے پروفیسر نے تجربے کے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس تجربے سے خون کی تیاری ایک بہت بڑا قدم ہے۔

واضح رہے کہ خون کی کمی کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد موت کہ منہ میں چلے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.