منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

پولیس نے ذلفی بخاری سمیت دیگر PTI رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری لے لیے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے غلام سرور خان، ذلفی بخاری، واثق اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری حاصل کر لیے۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور اور پرویز خٹک اسلام آباد پولیس کو پہلے ہی مقدمات میں مطلوب ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عوام الناس کی بڑی تعداد وفاقی حکومت سے سڑکیں کھلوانے کے لیے اپیل کر رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ راستے تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی اجازت سے اسلام آباد پولیس، رینجرز اور ایف سی موٹر وے کھلوا سکتی ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد میں معمول کے مطابق کاروبار اور ٹریفک کی آمد و رفت جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ذلفی بخاری نے کہا تھا کہ راستے تب ہی کھلیں گے جب خان صاحب کہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.