امریکا میں وسط مدتی انتخابات کل ہوں گے، ایوان نمائندگان کی 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں کیلیے ووٹنگ ہوگی۔
امریکا کی 36 ریاستوں کے گورنروں کا انتخاب بھی ہوگا۔ ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر بھی کل ہی چناؤ ہوگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق کئی ریاستوں میں مسلم اور پاکستانی امیدوار بھی قسمت آزمائیں گے۔ ری پبلیکنز کا پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں پوسٹل بیلٹ چیلنج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے امریکیوں کو ری پبلیکنز کو ووٹ دینے کا مشورہ دیا ہے۔
Comments are closed.