نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان ایک مضبوط اور اچھی ٹیم ہے تاہم اس کی کامیابیاں ماضی کا حصہ ہیں۔
سڈنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، ہمارے کھلاڑی کنڈیشن سے ہم آہنگ ہیں۔
کین ولیمسن نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیزی سے اتار چڑھاؤ آتے ہیں، فن ایلن کے لیے اہم ہوگا کہ وہ اپنا نیچرل گیم کھیلے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ سیمی فائنل میں کون فیورٹ ہے، یہ کہنا مشکل ہے، پاکستان ٹیم اچھی سائیڈ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے میچ میں اچھی وکٹ تھی لیکن دوسرے میچ میں مختلف تھی۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔
Comments are closed.