بدھ13؍ربیع الثانی 1444ھ 9؍نومبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کل 18ویں جیت یا 12 ویں شکست؟

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 29 ویں مرتبہ کل ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا، یہ میچ کوئی دوطرفہ یا سیریز کا نہیں بلکہ ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جاچکے ہیں جن میں پاکستان کا ریکارڈ نیوزی لینڈ سے کافی بہتر ہے۔

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف 17 میچ جیتے جبکہ 11 میں گرین شرٹس کو شکست ہوئی۔

ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 201 جبکہ کم ترین اسکور 101 ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آخری میچ گزشتہ ماہ ورلڈ کپ سے پہلے سہ ملکی سیریز میں کھیلا گیا تھا۔

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، اس میچ میں محمد نواز کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا جو اب بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے پاکستان اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائے گا جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں شیڈول ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.