جمعرات14؍ربیع الثانی 1444ھ10؍نومبر 2022ء

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیخلاف آسٹریلوی ون ڈے اور ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کرکٹ نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اپنے اسکواڈز کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا میں تین ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 نومبر کو ایڈیلیڈ، سڈنی اور میلبرن میں ہوں گے۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 30 نومبر اور دوسرا ٹیسٹ 8 دسمبر سے شروع ہو گا۔

ٹیسٹ اور ون اسکواڈ کی قیادت فاسٹ بولر پیٹ کمنز کریں گے، ایرون فنچ کی ریٹائرمنٹ کے بعد پیٹ کمنز پہلی مرتبہ ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

چیئر آف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ ایرون فنچ کی جگہ ٹریوس ہیڈ کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، انہوں نے پاکستان اور سری لنکا میں اچھا پرفارم کیا تھا۔

جارج بیلی نے کہا کہ اگلے برس بھارت میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے سیریز بڑی اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نےکہا کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلیاں نہیں کی گئی ہیں، مارکوس ہیرس بھی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.