پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

بغداد، اغوا میں ناکامی پر امریکی شہری کا قتل

عراق کے دارالحکومت بغداد میں اغوا کی کوشش میں ناکامی پر امریکی شہری کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی شہری کی ہلاکت بغداد کے وسطی علاقے میں ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات اور عینی شاہدین کے مطابق ایک گاڑی میں سوار مسلح افراد نے امریکی شہری کو اغوا کرنے کی کوشش کے دوران گولی ماری۔

امریکی شہری انگریزی کا استاد تھا، اسپتال رپورٹ کے مطابق امریکی شہری کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.