ترکیہ کے صوبے آغری میں ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے حادثے سے متعلق بتایا کہ ٹرک سے ٹکرانے کے بعد بس میں آگ لگ گئی، حادثے میں 7 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
ترک حکام کے مطابق حادثے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ مسافر جُھلس کر شدید زخمی ہوئے ہیں، حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.