جاپان میں کپڑے اور گھریلو اشیا بنانے والی کمپنی نے حیرت انگیز بیڈ لینن (بستر پر بچھائی جانے والی چادر) اور بلینکٹ (کمبل) متعارف کرایا ہے جو کہ استعمال کرنے سے بالکل بلی کے ملائم بالوں جیسا احساس ہوتا ہے۔
بلی پالنے کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق سے یہ معلوم ہوا ہے کہ صرف دس منٹ اپنی پالتو بلی کے ساتھ گزارنے سے ذہنی دباؤ (اسٹریس ہارمونز) میں کمی آتی ہے۔
یہ بات آپ کو کوئی بھی بلی سے محبت کرنے والا بتا سکتا ہے کہ یہ تجربہ کس قدر ذہنی سکون فراہم کرتا ہے۔
لیکن وہ لوگ جو کرائے کے اپارٹمنٹ میں ہوں جہاں بلی پالنے کی اجازت نہ ہو یا پھر جنہیں بلی سے الرجی ہو، تو پھر وہ کس طرح ریلیکس ہوں۔
انہی افراد کے لیے نیکو فیل (کیٹ فیل) بیڈ شیٹس اور بلینکٹس تیار کیے گئے ہیں تاکہ وہ بلی کی قربت ان پروڈکٹس میں محسوس کرکے ذہنی دباؤ کم کرسکیں۔
Comments are closed.