عالمی امیچر اسنوکر چیمپئن شپ کے تیسرے روز دفاعی چیمپئن پاکستان کے احسن رمضان کو پہلی شکست ہوگئی، اُنہیں ملائیشیا کے لم کوک نے دلچسپ مقابلے کے بعد 2-3 کے اسکور سے ہرا دیا۔
ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری ایونٹ کے تیسرے روز دفاعی چیمپئن احسن رمضان کو اپنے تیسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اُنہیں ملائیشیا کے لم کوک نے بیسٹ آف فائیو فریم پر مشتمل میچ میں 2-3 سے مات دی۔
پاکستان کے ایک اور کیوئسٹ حارث طاہر نے رومانیہ کے ٹیوڈر کو باآسانی 0-3 کے فریم اسکور سے ہرا دیا۔
اس سے قبل دوسرے روز کے آخری سیشن میں کھیلے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے بابر مسیح نے میزبان ترکی کے کھلاڑی یلمز یلڈرم کو 0-3 سے شکست دے دی جبکہ محمد سجاد بھی اپنے دونوں میچ جیتنے میں کامیاب رہے۔
Comments are closed.