محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں ہونے والی بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گڈاپ میں 31.2 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
سعدی ٹاؤن میں 14 ملی میٹر، فیصل بیس میں 13.5 ملی میٹر، مسرور بیس پر 11.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
قائدآباد میں 10.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، سرجانی میں 6.7 ملی میٹر، کیماڑی میں 6 ملی میٹر، کورنگی میں 5.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی میں 4 ملی میٹر، اورنگی میں 1.2 جبکہ سب سے کم بارش گلشن معمار اور صدر میں ایک ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
Comments are closed.