انسپکٹر جنرل آف سندھ پولیس غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ ڈاکوؤں کو بھرپور جواب دینے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ صوبے میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور اسپیشل برانچ کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ پولیس نے ڈاکوؤں کو بھرپور جواب دینے کے لیے ایکشن پلان تیار کرلیا ہے، ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے اُن کے سروں کی قیمت مقرر کرکے جلد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
آئی جی سندھ پولیس نے یہ بھی کہا کہ سندھ پولیس کے انٹیلی جنس کے شعبے کو بھی مزید بہتر کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.