پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

25 مئی کو پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق کارکن کے اہل خانہ کی عمران خان سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے لاہور میں 25 مئی کو پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونے والے کارکن کے اہل خانہ نے  ملاقات کی۔

پی ٹی آئی کا  کارکن فیصل 25 مئی کو راوی پُل پر پولیس کے مبینہ تشدد سے دریا میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔

عمران خان نے  وکلا ٹیم کو فیصل سے متعلق  کیس پر ایف آئی آر اور تفشیش پر رپورٹ جلد پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

پی ٹی آئی چیئرمین سے  ایف آئی اے کے مرحوم افسر ڈاکٹر رضوان کے اہل خانہ نے  بھی ملاقات کی، عمران خان نے ڈاکٹر رضوان کے اہل خانہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.