پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سڈنی شہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دوبارہ آرہے ہیں۔
پاکستان ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
بھارت اور زمبابوے سے شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان ٹیم کو اپنے تمام میچز جیتنے تھے۔
نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد قومی ٹیم کا بڑا مقابلہ جنوبی افریقہ سے سڈنی میں ہی تھا جس میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔
سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد قومی ٹیم اب سیمی فائنل مقابلہ نیوزی لینڈ کے خلاف سڈنی میں ہی کھیلے گی۔
تاہم پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پراعتماد انداز میں اپنی تصاویر شیئر کرتے ہوئے سڈنی شہر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ "ہم دوبارہ آرہے ہیں۔”
Comments are closed.