وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، جس میں سندھ کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی نظام سے متعلق قانون اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ایم کیو ایم وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس آمد کے بعد مراد علی شاہ سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں ایم کیوایم کی طرف سے خالد مقبول، وفاقی وزیر فیصل سبزواری، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی وزیر شرجیل میمن، سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب شریک ہوئے۔
Comments are closed.