برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے سابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کو اسرائیلی انتخابات میں کامیابی کی مبارکباد دی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں رشی سوناک کا کہنا تھا کہ تجارت، سلامتی، ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم واپس آنے والے اسرائیلی وزیراعظم کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔
واضح رہے کہ سابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو کے دائیں بازو کے اتحاد نے گذشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔
Comments are closed.