منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

وزیراعظم شہباز شریف کی مصر میں یورپی یونین کی کمشنر سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم شراکت دار ہیں۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں کوپ 27 کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف سے کمشنر یورپی یونین ارسلا وون ڈرلیئن سے ملاقات کی۔

تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو رواں برس دسمبر میں پاکستان آنے کی یقین دہانی کرا دی۔

شہباز شریف نے دوران ملاقات یورپی ممالک کے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم شراکت دار ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی اتحاد ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک آج جن اثرات کا مقابلہ کر رہے ہیں، کل تمام دنیا کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

شہباز شریف نے موقع پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے میں یورپی ممالک کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ یورپی یونین اور پاکستان میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی گنجائش ہے۔

دوران گفتگو یورپی یونین کی کمشنر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے متحدہ کوششوں سے اتفاق کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.