منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

اب ہم لانگ مارچ جمعرات سے شروع کریں گے، شاہ محمود قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اب ہم لانگ مارچ جمعرات سے شروع کریں گے، لانگ مارچ جمعرات دوپہر 2 بجےسے شروع ہو گا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان پر حملے کے  72 گھنٹے گزرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہیں ہو سکی۔

مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا سے مارچ روانہ ہونے پر ہم ساتھ ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس صورتحال پر ہماری پارٹی نے مشاورت کی ہے،ہماری اولین ترجیح ایف آئی آر درج کروانا ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منگل سے وزیرآباد سے تحریک انصاف کا لانگ مارچ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں پی ٹی آئی نے لانگ مارچ کومنگل کی بجائے بدھ کوشروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ جہاں رکا تھا وہیں سے دوبارہ شروع ہوگا، ہر روز یہاں سے مارچ کے شرکا سے خطاب کروں گا، جب مارچ 10 سے 14روز میں راولپنڈی پہنچے گا تو خود آؤں گا اور لانگ مارچ کو لیڈ کروں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.