پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

رمیز راجا دبئی کیلئے روانہ، میلبرن بھی جائیں گے، ذرائع

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا دبئی روانہ ہوگئے ہیں، جہاں سے وہ 10 نومبر کو میلبرن جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا دبئی میں 2 روزہ قیام کے دوران مختلف شیڈولڈ میٹنگز میں شریک ہوں گے، اُس کے بعد وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اجلاس میں شرکت کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ 13 نومبر کو میلبرن میں شیڈولڈ ہے، اسی دن ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ سے قبل ایگزیکٹوز میٹنگ ہوگی، اس کے لیے سی ای او پی سی بی فیصل حسنین 9 نومبر کو میلبرن کے لیے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی اجلاس کی سائیڈلائنز پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں ایشیا کپ کی منتقلی کے فیصلے سے متعلق سخت موقف اختیار کرے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.