پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

عمران نے مارچ ایک دن آگے بڑھا دیا، شاہ محمود لاعلم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے لانگ مارچ ایک دن آگے بڑھا دیا تاہم اس حوالے سے شاہ محمود قریشی لاعلم نظر آئے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایف آئی آر درج نہ کرنے کے معاملے پر آئی جی پنجاب کسی کو بھی مطمئن نہ کر سکے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان فی الحال چل نہیں سکتے اس لیے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کا کہنا ہے لانگ مارچ پرسوں سے شروع ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہماری ہے اور اس کے خلاف جانا ممکن نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر ہی لانگ مارچ کل سے دوبارہ شروع کرنے کا کہہ رہا ہوں، لانگ مارچ اسی جگہ سے دوبارہ شروع کیا جائے گا جہاں عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پرویز الہیٰ ایک سے زیادہ بار کہہ چکے ہیں کہ پنجاب عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عالمی رہنماؤں کا شکریہ کہ عمران خان صاحب کی خیریت دریافت کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.