پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

وزیر آباد واقعے کا پرچہ پرویز الہٰی کیخلاف کٹنا چاہیے: عطاء تارڑ

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیر آباد واقعے کا پرچہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف کٹنا چاہیے کیونکہ یہ ان کا سیکیورٹی لیپس ہے۔

یہ بات انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

ن لیگی رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پر حملے کی مذمت کے باوجود ہم پر دہشت گردی کے مقدمات بنائے گئے۔

اس موقع پر مسلم لیگ ن کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ جس وقت قمر زمان نے ایسی بات کہی میں نے اسی وقت ان سے کہا تھا کہ وہ اپنے الفاظ واپس لیں اور مذمت کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.