پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

گھوٹکی: پولیس اہلکاروں کی شہادت، چونکا دینے والی مزید تفصیلات سامنے آگئیں

گھوٹکی میں پولیس افسران سمیت پانچ اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس مبینہ طور پر مغویوں کی بازیابی کے لیے لالو شر کے گھر پہنچی، تاہم وہ پولیس آپریشن کی پیشگی اطلاع پر اہلِ خانہ سمیت فرار ہوگیا تھا۔

گھوٹکی میں پولیس افسران و اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس لالو شر کے گھر چار موبائلوں اور دو بکتر بند گاڑیوں میں پہنچی تھی، لالو شر کے گھر کو بیس کیمپ بنا کر پولیس نے آگے بڑھنے کا پلان بنایا تھا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رات دو بجے ڈیڑھ سو کے لگ بھگ ڈاکوؤں نے لالو شر کے گھر پر موجود پولیس اہلکاروں کو گھیرا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ ڈاکوؤں کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر 15 سے زائد راکٹ لانچر فائر کیے گئے، حملہ آور ڈاکوؤں کی سربراہی راحید شر کر رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.