منگل12؍ربیع الثانی 1444ھ 8؍نومبر2022ء

پنجاب حکومت نے رمضان شوگر ملز کو چینی کی پیداوار سے روک دیا

پنجاب حکومت نے رمضان شوگر ملز کو چینی کی پیداوار سے روک دیا۔

کین کمشنر کی جانب سے رمضان شوگر ملز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ  آپ شوگر ملز نہیں چلا سکتے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر ملز کو چلانے سے  روکنے کے بعد  پنجاب میں چینی کی پیداوار پر تنازعہ کھڑا ہو گیا، رمضان شوگر ملز نے10نومبر سے ملز چلانے کا اعلان کیا تھا، رمضان شوگر ملز شریف خاندان کی ملکیت ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر ملز جلد چلانے کا مقصد قیمت اور سپلائی کو مستحکم رکھنا تھا، اگر ملیں تاخیر سےچلیں گی تو چینی کی قیمت بڑھ سکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت چینی ایکسپورٹ کی اجازت حاصل کرنا اور کرشنگ سیزن میں تاخیر سے وفاق پر دباؤ ڈلوانا چاہتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق 30 نومبر سے پہلے شوگر ملز چلانا ضروری ہے، چینی کی پیداوار روکنے سے چینی کی قلت بھی ہو سکتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.