پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

پولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹس میں کروڑوں آنے کا معاملہ، تحقیقات مکمل

لاڑکانہ میں 3 پولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹس میں 15 کروڑ روپے جمع ہونے کے معاملے میں ان کے اکاؤنٹس کی تحقیقات مکمل کرلی گئیں۔ 

پولیس حکام کے مطابق تینوں پولیس اہلکاروں کے اکاؤنٹس کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔ 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بینک کے اے ٹی ایم میں ٹیکنیکل فالٹ سے رسید پر غلط بیلنس شائع ہوگیا۔

دوسری جانب بینک منیجر کا کہنا تھا کہ اہلکاروں کے اے ٹی ایم کی مدت ختم ہونے پر اے ٹی ایم کارڈ بلاک ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایم کے فالٹ سے بینک کوڈ کی جگہ سلپ پر یہ نمبر کروڑوں کے بیلنس کی شکل میں پرنٹ ہوگیا۔ 

بینک منیجر کا کہنا تھا کہ پولیس انکوائری مکمل ہونے پر تینوں اہلکاروں کو نیا اے ٹی ایم کارڈ دے دیا گیا ہے۔ 

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان تینوں اہلکاروں نے نئے اے ٹی ایم سے اپنی تنخواہ حاصل کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.