پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

مشکل وقت میں وایرت کوہلی کو کس کرکٹر نے سپورٹ کیا؟

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ مشکل وقت میں سابق کپتان ایم ایس دھونی نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وایرت کوہلی نے کہا کہ جب مجھ سے رنز نہیں ہو رہے تھے تو دھونی نے مجھے میسج کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ ایم ایس دھونی نے میرا حوصلہ بڑھایا۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد مجھے صرف ایک شخص کا پیغام آیا، میں ایم ایس دھونی کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں مجھے صرف انہوں نے پیغام بھیجا۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ایشیا کپ کے دوران دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ٹیسٹ کی کپتانی چھوڑنے کے بعد مجھے صرف ایک شخص کا پیغام آیا، میں ایم ایس دھونی کے ساتھ کھیلا ہوا ہوں مجھے صرف انہوں نے پیغام بھیجا۔

انہوں نے کہا کہ ان کافون نمبر بہت سے لوگوں کے پاس ہے، ٹی وی پر بھی بہت لوگ تجاویز دیتے ہیں، ٹی وی پر بیٹھ کر بولنے کے لیے لوگوں کے پاس بہت کچھ ہوتا ہے لیکن کسی کا فون نہیں آیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.