پیر11؍ربیع الثانی 1444ھ7؍نومبر2022ء

مجھے جو بھی نمبر دیا جائے اس پر جا کر کھیلوں گا، محمد حارث

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد حارث کا کہنا ہے کہ مجھے جو بھی نمبر دیا جائے اس پر جا کر کھیلوں گا، جو ٹیم کی ضرورت ہو گی اس کے مطابق پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے کہا کہ ٹیم کا مورال بلند ہے، آخری دو میچز بہت قریب جا کر جیتے ہیں، کوشش ہوگی جیت کے مومنٹم کو برقرار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ محنت سے اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

قومی ٹیم کے بیٹر کا کہنا ہے کہ سڈنی میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔

شاہین شاہ نے بتایا کہ ایک اننگز ہوٹل میں دیکھی تو دوسری گراؤنڈ میں دیکھی اس دوران ہم پریکٹس کم اور میچ زیادہ دیکھ رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی کے بعد میڈیا کی ٹیمیں گھر جا رہی ہیں، دوستوں اور اہل خانہ کے بہت فون آ رہے ہیں جس سے خوشی ہوتی ہے، خوشی ملتی ہے جب آپ پرفارم بھی کر رہے ہوں اور ٹیم کو کامیابی بھی ملے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.