اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

رائے قمر زمان کو جوش خطابت پر اُسی وقت منع کیا تھا، سائرہ افضل تارڑ

سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ رائے قمر زمان کو جوش خطابت پر اُسی وقت منع کیا تھا۔

حافظ آباد سے جاری بیان میں سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور میرے خلاف مقدمہ جھوٹ کا پلندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے مقدمے میں کارکنوں کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کنوشن کے دوران کی فوٹیج ساری دنیا کے سامنے ہے، میں نے رائے قمر زمان کے جوش خطابت پر انہیں اُسی وقت منع کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.