اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

تنزانیہ: مسافر طیارہ جھیل میں گرنے سے 19 افراد ہلاک

تنزانیہ میں مسافر بردار طیارہ لینڈنگ کے دوران جھیل میں گرنے سے کم از کم 19 افراد کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 26 مسافروں کو بچا لیا گیا۔

حکام کے مطابق تنزانیہ کی نجی ہوائی کمپنی پریسجن ایئر کی ڈومیسٹک پرواز کے لیے رجسٹریشن 5H-PWF کا حامل ATR-42-500 طیارہ تنزانیہ کے بوکوبا ہوائی اڈے پر لینڈنگ کے لیے اپروچ پر تھا جو تیز بارش اور شدید موسم کی خرابی کی وجہ سے نہ ہموار ہو کر مشہور وکٹوریہ جھیل میں گر گیا۔

حادثے کے وقت ہوائی جہاز تقریباً 100 میٹر ہوا میں تھا، تو اسے مسائل اور خراب موسم کا سامنا کرنا پڑا۔

حکام نے بتایا کہ بارش ہو رہی تھی اور حادثے کے بعد طیارے کا بیشتر حصہ پانی میں ڈوب گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر جاری تصاویر میں جہاز کا ایک انجن اور دم کا حصہ دکھائی دے رہا تھا۔

حکام کے مطابق جھیل میں ماہی گیری کرنے والی بورڈ پر سوار مچھیروں اور دیگر ریسکیو ورکرز نے فوری امدادی کام شروع کردیا جس کے نتیجے میں 26 مسافروں کو پانی میں ڈوبے جہاز سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، اس دوران 3 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

حکام کا کہنا تھا کہ پرواز PW-494 دارالسلام سے بوکوبا پہنچی تھی۔

مقامی حکام کے مطابق جہاز کے پائلٹس جہاز میں موجود مقامی حکام سے رابطے میں تھے۔

حادثے کا شکار طیارہ 12 سال پرانا تھا جس نے اگست 2010 میں پہلی اڑان بھری تھی۔

حادثے کے لگ بھگ 8 گھنٹے کے جاری آپریشن کے بعد حکام نے 19 مسافروں اور عملے کے ارکان کی موت کی تصدیق کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.