اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

صوبائی حکومت کے باوجود لانگ مارچ پر حملہ تعجب خیز ہے، حسن مرتضیٰ

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے صوبائی حکومت ہونے کے باوجود عمران خان کے لانگ مارچ پر حملے کو تعجب خیز قرار دیا ہے۔

حسن مرتضیٰ نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب حکومت ہونے کے باوجود پی ٹی آئی کے لانگ مارچ پر حملہ ہوجانا تعجب کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پنجاب میں حکومت ہے، اس لیے وہ جو مرضی کھیل چاہیں گے، کھیلیں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان اقتدار کی ہوس میں اداروں کو سیاست میں ملوث کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی اور وزیر داخلہ نہ تو حملے کی ایف آئی آر ہونے دیتے ہیں اور نہ ہی عہدوں سے استعفیٰ دیتے ہیں۔

حسن مرتضیٰ نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کا اپنی ہی صوبائی حکومت سے انصاف کی بھیک مانگنا مضحکہ خیز ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کارکن معظم گوندل کی شہادت کو اپنے گھناؤنے کھیل کی بھینٹ مت چڑھائیں، مقدمہ درج نہ ہوا تو مظلوم کارکن کا خون کس کھاتے میں جائے گا؟

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اداروں پر چڑھائی قابل مذمت ہے، عمران نیازی اقتدار کی ہوس میں اداروں کو سیاست میں ملوث کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.