اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

متحدہ عرب امارات نے کورونا وبا کی تمام پابندیاں ختم کردیں

متحدہ عرب امارات میں ڈھائی سال پہلے کورونا وبا کے بعد عائد کی گئیں تمام پابندیاں اور احتیاطی تدابیر ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اماراتی حکومت کی جانب سے اتوار کو کیے گئے اعلان کے مطابق عبادت گاہوں، مساجد سمیت تمام کھلی اور بند سہولتوں میں ماسک اختیاری ہوں گے۔

تاہم اسپتال اور صحت کے مراکز میں ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

امارات حکومت کے اعلان کے مطابق امارات میں کورونا پابندیاں خاتمے کے نئے احکامات کا اطلاق پیر7 نومبر کو صبح 6 بجے سے ہوگا۔ 

عوامی سہولیات اور حکومتی اداروں میں داخلے کے لیے امارات کی کوویڈ الحسن ایپ پر گرین پاس کی ضرورت نہیں رہی۔

خیال رہے کہ کوویڈ منفی ٹیسٹ کے بعد الحسن ویب پر گرین پاس ظاہر ہوتا رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.