اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈز کے میچ میں محمد حارث کے جذبات کیا تھے؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان وکٹ کیپر بیٹسمین محمد حارث کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کامیابی پر نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں سے زیادہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خوشی ہوئی، جنوبی افریقہ کی ہر وکٹ پر ہم خوش ہو رہے تھے۔

ایڈیلیڈ میں بنگلا دیش کے خلاف کامیابی کے بعد شان مسعود نے شاہین شاہ اور محمد حارث کے ساتھ آن کمیرا گفتگو کی جس میں شان نے پہلا سوال پوچھا کہ جنوبی افریقہ اور نیدرلینڈ کے اہم میچ کو کس طرح دیکھا؟

 شاہین شاہ نے بتایا کہ ایک اننگز ہوٹل میں دیکھی تو دوسری گراؤنڈ میں دیکھی اس دوران ہم پریکٹس کم اور میچ زیادہ دیکھ رہے تھے۔

محمد حارث نے بیٹنگ کی طرح گفتگو بھی شاندار انداز میں کی اور بولے کہ کامیابی پر نیدرلینڈز کے کھلاڑیوں سے زیادہ پاکستانی کھلاڑیوں کو خوشی ملی۔

چار وکٹیں لینے کے سوال پر شاہین شاہ نے کہا کہ جب پہلی وکٹ ملی تو کھلاڑیوں نے حوصلہ بڑھایا جس کے بعد ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور وہ وکٹیں لیتے چلے گئے اور کوشش تھی کہ بیڈ پر بولنگ کروں۔

محمد حارث نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف بیٹنگ سے جو اعتماد ملا تھا کوشش تھی کہ اس ہی اعتماد سے بیٹنگ کروں اپنے شارٹ کھل کر کھیلے اسکور کو آگے بڑھایا اور جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.