اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

وزیر تجارت سید نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے صدر منتخب

بین الاقوامی فورم پر پاکستان کے لیے ایک بڑا اعزاز یہ ہے کہ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر ارجنٹائن میں پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ 

اسلام آباد سے وزارت تجارت کے اعلامیہ کے مطابق سید نوید قمر 90 فیصد سے زائد ووٹ حاصل کر کے پارلیمنٹرینز پی جی اے کے صدر منتخب ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق بیونس آئرس میں دنیا کی 140 پارلیمنٹس میں سے 133 منتخب اراکین نے ووٹ ڈالا۔

نوید قمر نے ارجنٹائن کی سینئر پارلیمنٹرین مارگریٹا اسٹوبلزر کو شکست دی۔ 

اعلامیہ کے مطابق وزیر تجارت نوید قمر نے امن، جمہوریت، انسانی حقوق اور آبادی کے مسائل اُجاگر کرنے کا عزم کیا۔

فورم ملکی اور بین الاقوامی پالیسی سازوں کے درمیان روابط کے لیے پل کا کردار ادا کرتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.