فرانسیسی نیشنل اسمبلی کے صدر نے اسمبلی کے رکن ڈی فورنس پر 15 روز کے لیے پابندی عائد کردی۔
اس پابندی کی وجہ ڈی فورنس کی جانب اسمبلی کے بائیں بازو کے سیاہ فام رکن کارلوس مارٹن بلونگو کی جانب سے اٹلی کے قریب تین جہازوں میں پھنسے ہوئے ایک ہزار مہاجرین کی جان بچانے کے لیے مدد کی اپیل پر مبنی تقریر کے دوران ’واپس جاؤ افریقہ‘ کا نعرہ لگایا تھا۔
دوسری جانب جرمنی نے اٹلی پر زور دیا ہے کہ وہ این جی او کی کشتیوں میں پھنسے ہوئے ان تارکین وطن کی مدد کرے۔
ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے یہ مہاجرین جرمن پرچم والی این جی او کی ایک کشتی پر سوار ہیں۔
یاد رہے کہ بحیرہ روم میں چلنے والے خیراتی جہاز سمندر میں لوگوں بالخصوص تارکین وطن کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
جرمنی کے ایس او ایس ہیومینٹی سمیت خیراتی اداروں کے زیر انتظام تین بحری جہاز ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے اٹلی کے سمندر میں موجود ہیں، جن میں تقریباً ایک ہزار تارکین وطن سوار تھے۔
خیراتی ادارے کا کہنا تھا کہ ان افراد کو محفوظ مقام پر اتارنے کی تمام درخواستیں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہیں۔
ادھر اٹلی کی نئی دائیں بازو کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا کہ خیراتی جہازوں کے پرچم والے ممالک کو اس وقت سمندر میں پھنسے ہوئے تارکین وطن کا خیال رکھنا چاہیے، جبکہ ان کی حکومت نے اپنی سمندری حدود میں ایسی کشتیوں کے داخلے پر پابندی لگانے کی دھمکی دی تھی۔
Comments are closed.