اسپین میں جھگڑا کرنے والے افراد نے گاڑی شادی میں شریک مہمانوں پر چڑھا دی، حادثے میں 4 افراد ہلاک اور 4 شدید زخمی ہوگئے۔ گاڑی کے سوار تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ کے ریسٹورنٹ میں ہونے والی شادی کی تقریب کے دوران پیش آیا۔
ریسٹورنٹ کے باہر جھگڑے میں مشتعل افراد نے گاڑی شادی میں شریک مہمانوں پر چڑھائی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس کو مشتبہ گاڑی موقع سے پچاس کلومیٹر دور کھڑی ملی، پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے سوار تین مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ جھگڑے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی ہے، البتہ تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.