اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

عمران خان چندے کے پیسے سے بنے اسپتال کو ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے، پرویز رشید

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ چندے کے پیسے سے بنے اسپتال کو عمران خان اپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کر رہا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں پرویز رشید نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال سرکار کی دی گئی زمین اور عوام کے دیے چندوں سے تعمیر ہوا، شوکت خانم اسپتال صدقے اور زکوٰة سے اخراجات پورے کرتا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے کہ ارشد شریف کو کس سے خطرہ تھا، اس پر جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان شوکت خانم اسپتال کو ذاتی جاگیر سمجھتا ہے، سیاست کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ پست ذہنیت کی کوئی دوسری ایسی مثال پاکستانی سیاست میں دستیاب نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شوکت خانم اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

عمران خان لاہور میں اپنے گھر زمان پارک منتقل ہوگئے جہاں وہ قیام کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.