بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں فضائی آلودگی برقرار ہے۔ فضائی آلودگی کے پیش نظر غیر ضروری کاروں اور ٹرکوں کی نوئیڈا سے دلی میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اسموگ کے باعث دلی کے شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری آنکھیں جلنے کی شکایات بھی کر رہے ہیں۔
دلی میں مسلسل کئی دنوں سے ہوا کا معیار انتہائی خراب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ قریبی ریاستوں میں فصلوں کی باقیات جلانے سے دلی کی فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
فضائی آلودگی کے پیش نظر دو روز قبل دلی حکومت نے پرائمری اسکول بند کردیے، جبکہ دیگر کلاسز کی بیرونی سرگرمیاں معطل کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ دلی حکومت گاڑیوں کی طاق اور جفت اسکیم متعارف کروانے پر بھی غور کر رہی ہے۔
Comments are closed.