اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت کا زمبابوے کو جیت کیلئے 187 رنز کا ہدف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے سے قبل آخری میچ میں بھارت نے زمبابوے کو جیت کے لیے 187 رنز کا ہدف دے دیا۔

میلبرن میں بھارت نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹ پر 186 رنز بنائے۔

بھارتی بیٹر سوریا کمار یادیو 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کےایل راہول 51، ویرات کوہلی 26، ہاردک پانڈیا 18 اور روہت شرما نے 15 رنز بنائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آج کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو 5 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.