اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

کراچی: ترقیاتی کام مکمل، کارساز روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا

کراچی ایسٹ میں حبیب رحمت اللّٰہ روڈ پر واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی لائن کی تبدیلی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

کام مکمل ہونے کے بعد شارع فیصل سے نیشنل اسٹیڈیم کی جانب آنے والے کارساز روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق حبیب رحمت اللّٰہ روڈ پر کارساز آنے جانے والے دونوں ٹریکس پر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے نے 24 انچ قطر کی لگ بھگ 110 فٹ لمبی لائن کی تبدیل کا کام ہفتے کی رات ساڑھے 10 بجے شروع کیا تھا جو اتوار کی دوپہر 1 بجے مکمل ہو گیا۔

ٹریفک سیکشن انچارج محمد علی کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا عملہ آج پانچ نومبر کی رات ساڑھے 10 بجے حبیب رحمہ اللّٰہ روڈ پر ہنگامی کام شروع کر رہا ہے جو ممکنہ طور پر صبح تک جاری رہے گا۔

ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن کے مطابق کارساز روڈ کے دونوں ٹریکس پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو خبردار کیا گیا تھا کہ ترقیاتی کام کی وجہ سے حبیب رحمت اللّٰہ روڈ نیشنل اسٹیڈیم سے کارساز تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے نے 5 نومبر کی رات ساڑھے 10 بجے سے حبیب رحمت اللّٰہ روڈ پر ہنگامی کام شروع کیا تھا جو آج دوپہر تک جاری رہا اور اس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی آمد و رفت بند رہی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.