اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

سندھ حکومت کا کراچی میں نئی بس سروس کا اعلان

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کراچی میں نئی بس سروس شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شرجیل میمن کا کہنا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے عوام سے کیا گیا ایک اور وعدہ پورا کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کراچی میں نئی بس سروس شروع کرنے جا رہی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ دنیا کی جدید ترین الیکٹرک بسیں اب کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔

صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ پاکستان کی پہلی الیکٹرک گاڑیاں ہیں جو مکمل طور پر ماحول دوست ہیں، کل سے ہم شہر میں ٹیسٹ ڈرائیو شروع کرنے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.