آئی جی سندھ کے حکم پر محکمۂ انسدادِ دہشت گردی میں گرفتار ملزمان سے برآمد اسلحے کی ترسیل کا ذریعہ جاننے کے لیے ویپن ڈیسک قائم کر دی گئی۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں قائم ویپن ڈیسک میں محکمے کے 16 افسران تعینات کیے گئے ہیں جو کراچی بھر کے 100 سے زائد تھانوں میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کریں گے۔
گرفتار ملزمان سے اسلحے کی خرید و فروخت اور ترسیل سے متعلق تفتیش کی جائے گی۔
کراچی کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کو ویپن ڈیسک سے تعاون کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ ویپن ڈیسک کے قیام کی ہدایت آئی جی سندھ نے دی ہے۔
آئی جی سندھ کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ اسلحہ برآمدگی اور دیگر کیسز میں ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد نہیں مل پاتے، شواہد کی عدم موجودگی سے کیسز کمزور ہو کر ملزمان کے حق میں چلے جاتے ہیں۔
آئی جی سندھ نے یہ بھی کہا کہ سی ٹی ڈی کو دیا گیا ٹاسک ملزمان کو سزا دلوانے میں معاونت کرے گا۔
Comments are closed.