پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔
بنگلا دیش کو شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔
شاہد آفریدی نے لکھا ہے کہ ویل ڈن بوائز، حارث کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی۔
شاہد آفریدی نے میچ کھیلنے والے اپنے داماد کی بھی تعریف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آج اننگز میں بولنگ بہترین رہی، خاص طور پر شاہین آفریدی نے عمدہ بولنگ کی۔
سابق کپتان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ پورے پاکستان کو مبارک ہو۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلا دیش کو ہرا کر اور تمام اگر مگر کو ختم کر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔
Comments are closed.