اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

جب ٹیم مشکل میں ہو تو سابق کرکٹرز سپورٹ کریں: شاہین آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ سابق کرکٹرز کو چاہیے کہ جب ٹیم مشکل میں ہو تو سپورٹ کریں، ایسے وقت میں سپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔

ایڈیلیڈ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ حارث رؤف کی طرح تو میں ابھی تیز بولنگ نہیں کر رہا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ انجری سے واپسی میں وقت لگتا ہے، پاکستان ٹیم کو ضرورت تھی اس لیے جلدی کم بیک کیا۔

بنگلا دیش کے خلاف میچ سے متعلق شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اس وکٹ پر لمبے شارٹ مارنا اتنا آسان نہیں تھا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر قومی ٹیم کے لیے پیغام جاری کیا ہے۔

فاسٹ بولر نے یہ بھی کہا کہ مداحوں کی دعاؤں کی وجہ سے سیمی فائنل میں پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

اس میچ میں شاہین شاہ آفریدی کو 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.