اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

عمران خان 4 دن میں قاتلانہ حملے کی FIR نہیں کٹوا سکے: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب میں اپنی حکومت ہونے کے باوجود 4 دن میں قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر نہیں کٹوا سکے۔

مریم اورنگزیب نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ الزام، بہتان، جھوٹ، غلاظت، پنجاب میں اپنی حکومت، اپنی پولیس، اپنی انتظامیہ لیکن ایف آر نہیں کٹ سکی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنہ پنجاب انتظامیہ کو غلط ایف آئی آر کٹوانے پر پریشرائز کر رہا ہے اور اپنی خواہش کے مطابق غیرقانونی ایف آئی آر کٹوانے پر بضد ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی دلوانے والا وزیر آباد کے تھانے سے 4 دن گزرنے کے بعد بھی ایف آئی آر نہیں کٹواسکا، فارن فنڈڈ فتنہ پولیس افسران پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران نیازی کی خواہش پر ایف آئی آر درج کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے ڈنڈا برداروں نے تھانوں پر بھی دھاوا بولا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.