اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار کا چارج چھوڑنے کا فیصلہ

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس پنجاب فیصل شاہ کار نے چارج چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار نے وفاقی حکومت کو اپنی خدمات جاری نہ رکھنے کے بارے میں لکھ دیا ہے۔

پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب کے درمیان ٹرانسفر پوسٹنگ سمیت دیگر معاملات پر تناؤ تھا۔

فیصل شاہکار کو انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس تعینات…

آئی جی پنجاب فیصل شاہ کار کا کہنا ہے کہ مزید کام نہیں کر سکتا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے باعث معاملات کسی اور طرف جا رہے تھے۔

واضح رہے کہ فیصل شاہ کار کو رواں برس جولائی میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.