اتوار10؍ربیع الثانی 1444ھ 6؍نومبر 2022ء

عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائیگا: ترجمان پنجاب حکومت

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو آج اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔

جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے بتایا ہے کہ عوام کی دعاؤں کی بدولت پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تبلیغی اجتماع کے شرکاء کی واپسی کی وجہ سے احتجاج مزید ایک دن کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے ملزم نوید سے ابتدائی تفتیش میں مختلف انکشافات سامنے آئے ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف حقیقی آزادی کا مشن ادھورا نہیں چھوڑے گی، قیادت آج اپنا نیا لائحہ عمل دے گی۔

مسرت جمشید چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا قافلہ جلد منزل کی جانب رواں دواں نظر آئے گا۔

واضح رہے کہ عمران خان 3 نومبر کو وزیر آباد میں لانگ مارچ کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے وزیرِ آباد جلسے میں عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

واقعے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔

فائرنگ کرنے والے شخص نوید کو بعد میں کنٹینر کے قریب سے پکڑ لیا گیا جس نے عمران خان پر فائرنگ کا اعتراف بھی کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.